اسلام آباد(پی این آئی): جاپان نے بھی کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستانی مسافروں پر پابندی عائد کر دی۔وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد جاپان نے بھی پاکستانی باشندوں پر اپنے ملک میں داخلے کی پابندی عائد کردی ہے۔اس
حوالے سے جاپانی سفارت خانے نے پاکستانی وزارت خارجہ کو خط بھی لکھا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 27 فروری کے بعد جاپان آنے والے مسافروں کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی لہذاٰ پاکستانی وزارت خارجہ جاپانی درخواست پر عمل کرنے میں تعاون کرے۔خط میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کی وجہ سے کوریا سے ہوکر آنے والے پاکستانی شہریوں پر پابندی لگائی گئی ہے، جو پاکستانی شہری پچھلے دو ہفتوں کے دوران کوریا گئے وہ جاپان داخل نہیں ہوسکتے، کوریا سے آنے والی پاکستانی شہریوں کو صرف مخصوص حالات میں جاپان داخلے کی اجازت ہوگی تمام پاکستانی ائیرپورٹس پر سول ایوی ایشن حکام کو نئی پابندی سے آگاہ کیا جائے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں