ایران کے ساتھ طویل جنگ: امریکی سینیٹر ٹرمپ پر برس پڑے

*ایران جنگ کی طوالت پر ٹرمپ تنقید کی زد میں*

 

امریکی سینیٹ میں اقلیتی رہنما چک شومر نے ایران کے خلاف جنگ کی طوالت پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شومر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا کہ یاد کریں جب ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران میں جنگ صرف 4 سے 5 ہفتے جاری رہے گی۔

 

ان کا کہنا تھا کہ اب جنگ کو آٹھواں ماہ شروع ہوچکا ہے اور اس کی قیمت امریکی عوام اور فوجیوں کو ادا کرنا پڑ رہی ہے۔

 

شومر نے کہا کہ گزشتہ ہفتے سینیٹ کے ری پبلکن ارکان کے پاس تنازع ختم کرنے کے لیے ووٹنگ کا موقع تھا لیکن انہوں نے جنگ جاری رکھنے کے حق میں ووٹ دیا، وہ بھی اس معاملے میں شریک جرم ہیں۔