پاکستان، سری لنکا اور ٹرائی سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

*پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان*

 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز اور پاکستان، انگلینڈ، سری لنکا ون ڈے ٹرائی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔

 

پی سی بی کے مطابق سیریز 9 اکتوبر سے 21 نومبر تک جاری رہے گی۔ پاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز 9 سے 13 اکتوبر، ٹرائی سیریز 18 سے 31 اکتوبر جبکہ دو ٹیسٹ میچز 9 سے 21 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

 

*ٹرائی سیریز:* آئی سی سی ایلیٹ پینل کے میچ ریفری جیف کرو ذمہ داریاں نبھائیں گے، جبکہ احسن رضا، شرفدولہ، آصف یعقوب، راشد ریاض، فیصل آفریدی، ناصر حسین اور انگلینڈ کے وین نائٹس امپائرز پینل میں شامل ہیں۔ فائنل میں احسن رضا اور وین نائٹس آن فیلڈ جبکہ شرفدولہ تھرڈ امپائر ہوں گے۔

 

*ٹیسٹ سیریز:* آئی سی سی ایمرجنگ پینل کے ریفری ڈین کوسکر فرائض انجام دیں گے، یہ راولپنڈی میں بطور ریفری ان کا ڈیبیو ہوگا۔

 

*ٹی ٹوئنٹی سیریز:* علی نقوی کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔