*اوپن مارکیٹ میں مہنگائی برقرار، پیکنگ والے آٹے کی قیمت میں اضافہ*
شہر کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا سلسلہ برقرار ہے۔ پیکنگ والے آٹے کی قیمت میں 20 روپے فی پیک اضافہ کردیا گیا۔
نجی کمپنیوں کا 5 کلو گرام آٹے کا پیک 1000 روپے سے بڑھ کر 1020 روپے کا ہوگیا ہے۔
صارفین نے اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے گھریلو بجٹ شدید متاثر ہو رہا ہے اور عام آدمی کے لیے روزمرہ اخراجات پورے کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔






