بیرون ممالک ملازمت کرنے والے پاکستانیوں کے لیے اہم ہدایات جاری

خلیجی ممالک میں ملازمت کرنے والے پاکستانیوں کے لیے اہم حفاظتی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

 

بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے شدید گرمی کے پیش نظر خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانی ورکرز کی صحت اور حفاظت سے متعلق ہدایات جاری کی ہیں۔

 

بیورو کے مطابق خلیجی ممالک میں موسم گرما میں درجہ حرارت اکثر 48 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر چلا جاتا ہے جو کھلے ماحول میں کام کرنے والوں کے لیے بڑا چیلنج ہے۔

 

شدید دھوپ اور گرمی میں زیادہ دیر رہنے سے دل پر دباؤ، ہیٹ اسٹروک اور گردوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہوتا ہے۔

 

تمام ورکرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ پیاس کا انتظار کیے بغیر مسلسل ٹھنڈا پانی اور مشروبات پئیں۔

 

خلیجی حکومتوں کی جانب سے دوپہر کے وقت کھلے آسمان تلے کام پر عائد پابندی پر سختی سے عمل کریں اور یہ وقت سائے یا ایئرکنڈیشنڈ جگہوں پر گزاریں۔