سعودی عرب نے بڑی پابندی ختم کردی

سعودی عرب میں وزارت افرادی قوت نے براہ راست دھوپ میں کام کرنے پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

 

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق مملکت میں نجی سیکٹر کے لیے یہ پابندی 15 جون سے 15 ستمبر 2026 تک دوپہر 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک نافذ رہی۔

 

وزارت نے نیشنل کونسل فار اکیوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ کے تعاون سے اس پابندی پر عملدرآمد کرایا۔ یہ اقدام کارکنوں کی صحت و سلامتی اور شدید گرمی سے لاحق خطرات کو کم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے جس کا مقصد محفوظ ماحول اور پیشہ ورانہ حفاظتی اصولوں کو مضبوط بنانا ہے۔

 

وزارت کے مطابق اس دوران ملک بھر میں 29 ہزار 954 انسپیکشن کیے گئے، احکامات پر عملدرآمد کی شرح 95 فیصد رہی، جبکہ ایک ہزار 771 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں اور 41 شکایات پر کارروائی کی گئی۔