امریکی ایوان نمائندگان میں ٹرمپ کے ایران جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد منظور

امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے خلاف جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔

قرارداد کے حق میں 222 جبکہ مخالفت میں 204 ووٹ ڈالے گئے۔ ریپبلکن پارٹی کے 7 ارکان نے بھی قرارداد کی حمایت کی۔

قرارداد کے ذریعے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے حوالے سے صدر کے اختیارات محدود کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔