ٹرمپ نے ایران جنگ میں امریکیوں کی ہلاکتوں کو تسلیم کر لیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو کسی بھی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور امریکا نے ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روک دیا ہے۔ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری صورتحال کو جنگ کے بجائے فوجی تنازع قرار دیا اور کہا کہ بہت سے لوگ اسے جنگ نہیں سمجھتے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا وقفے وقفے سے کارروائیاں کرتا ہے اور اس وقت کوئی باقاعدہ لڑائی نہیں ہورہی۔ ٹرمپ کے مطابق امریکا نے وینزویلا اور ایران میں کارروائیاں کی ہیں، وینزویلا میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی جبکہ ایران میں امریکی کارروائیوں کے دوران 18 افراد ہلاک ہوئے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا بڑی مقدار میں تیل حاصل کررہا ہے اور آبنائے ہرمز پر اس کا کنٹرول مضبوط ہے، جسے برقرار رکھا جائے گا۔