امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کے جوابی ٹیرف عائد کرنے کے فیصلے پر تنقید کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کا یہ ردعمل کینیڈا کی وزیر اعظم مارک کارنی کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے امریکا کی جانب سے 50 فیصد ٹیرف کے بدلے کینیڈا کی جانب سے جوابی ٹیرف لگانے کا اعلان کیا۔
ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ کینیڈا امریکی ریاست بنے بغیر ریاست جیسے فوائد اٹھانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کینیڈا پر امریکی کسانوں پر برسوں سے زیادہ محصولات عائد کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کینیڈا نے ہمارے عظیم کسانوں سے کئی سالوں سے بھاری مقدار میں ٹیرف وصول کیے ہیں۔ لیکن اب مزید نہیں۔






