جاپان کے جزیرے ہونشو کے مشرقی ساحلی علاقے کے قریب 5.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
جرمن ریسرچ سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین میں 78 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں متعدد افراد معمولی زخمی ہوئے جبکہ بعض علاقوں میں ٹرین سروس بھی عارضی طور پر معطل کر دی گئی۔
جاپانی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ ایک ہفتے کے دوران 5 شدت سے کم کا ایک اور زلزلہ محسوس کیا جا سکتا ہے۔






