امریکا کی جانب سے 20 ارب امریکی ڈالر مالیت کی کینیڈین مصنوعات پر 50 فیصد محصولات عائد کیے جانے کے بعد کینیڈا نے بھی فوری طور پر جوابی کارروائی کا اعلان کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے درآمدی ٹیکس ہر سال کینیڈا سے آنے والی تقریباً 5 فیصد مصنوعات کو متاثر کریں گے، جن میں ہاکی اسٹکس سے لے کر ٹنگ ڈپریسرز جیسی طبی مصنوعات بھی شامل ہیں۔
کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے ایک بیان میں کہا کہ کینیڈا اپنے کارکنوں اور کاروباروں کے تحفظ کے لیے ان محصولات کا ڈالر کے بدلے ڈالر کے حساب سے جواب دے گا۔
واضح رہے کہ کینیڈا کی جانب سے اعلان کردہ جوابی کارروائی سے امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کے درمیان شمالی امریکا کے تجارتی معاہدے کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے، جو تینوں ممالک کی صنعت کے لیے اہم سمجھا جاتا ہے۔






