عوامی مقامات پر نقاب پر پابندی نافذ

لزبن(آئی این پی) پرتگال میں عوامی مقامات پر نقاب پر پابندی کا قانون نافذ ہوگیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق پرتگال کے صدر نے عوامی مقامات پر نقاب پر پابندی کے قانون کی منظوری دے دی، یہ قانون انتہائی دائیں بازو کی جماعتوں کی حمایت سے منظور ہوا ہے۔

پرتگال میں برقع قانون کی خلاف ورزی پر 150 سے 3 ہزار یورو تک جرمانہ ہوسکتا ہے، حکومت نے مکمل نقاب کرنے والی مسلمان خواتین کو نشانہ بنایا ہے۔