سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے اہم ہدایت جاری

*سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے اہم ہدایات جاری*

سعودی عرب کا سفر کرنے والے مسافروں کے لیے سفری دستاویزات کی پیشگی جانچ کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے تاکہ ایئرپورٹ پر کسی پریشانی سے بچا جا سکے۔

حکام نے ہدایت کی ہے کہ سفر سے قبل تمام مسافر اپنے پاسپورٹ، ویزا اور دیگر ضروری کاغذات کی تفصیلات اور میعاد ضرور چیک کر لیں۔ اس سے چیک ان اور امیگریشن کے دوران پیش آنے والی مشکلات سے بچا جا سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاسپورٹ اور ویزا سمیت تمام دستاویزات پر درج معلومات ایک دوسرے سے مکمل طور پر مطابقت رکھنی چاہئیں۔

مسافروں کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ پاسپورٹ کی مدت، ویزا کی موجودہ حیثیت اور سفر سے متعلق تمام ضروری اجازت نامے پہلے ہی مکمل کر لیں۔

اگر کسی دستاویز میں کوئی غلطی یا کمی ہو تو فوری طور پر متعلقہ ایئرلائن یا حکام سے رابطہ کیا جائے تاکہ بورڈنگ یا سعودی عرب میں داخلے کے وقت کوئی رکاوٹ نہ آئے۔