ایران کے ہاتھ امریکا کا اہم راز آ گیا!

ایران کو جنگ کے دوران گرائے گئے امریکی ایف 15 طیاروں کے ملبے سے ایک امریکی ہتھیار ملنے کا دعویٰ سامنے آیا ہے، جسے امریکی پائلٹس کے لیے انتہائی ہنگامی حالات میں دشمن کے علاقے میں بقا کے مقصد کے لیے تیار کیا گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی حکام کو طیارے کے ملبے سے ’’جی اے یو 5 اے‘‘ ہتھیار ملا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ ہتھیار کسی امریکی پائلٹ سے براہِ راست قبضے میں نہیں لیا گیا بلکہ طیارے کے ملبے سے حاصل ہوا۔ ماہرین کے مطابق ایسے آلات کا حصول مخالف ملک کی عسکری ٹیکنالوجی اور دفاعی صلاحیتوں کا جائزہ لینے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کا ایران سے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

عباس عراقچی کے مطابق ایران نے جنگ اور سفارت کاری دونوں محاذوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی قوم نے دنیا کی بظاہر سب سے بڑی فوج کا مقابلہ کیا اور جنگ مسلط کرنے والوں کو جلد ہی مذاکرات کے لیے آمادہ ہونا پڑا۔