پاسداران انقلاب ایران اعلام کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ ایران کی جانب سے اعلان کردہ شرائط کی منظوری سے مشروط ہوگا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کے ترجمان میجر جنرل محبی نے کہا کہ امریکا کی جانب سے ایرانی شرائط تسلیم کیے جانے کے بعد ہی آبنائے ہرمز کھولا جائے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز کی بحالی کا ایران اور عمان کے درمیان جاری مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو ایران، عمان اور دیگر علاقائی ممالک کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں مداخلت سے گریز کرنا ہوگا۔
میجر جنرل محبی کے مطابق آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے ایک مخصوص طریقہ کار اور حالات کی تکمیل ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے لیے آبنائے ہرمز محض ایک اقتصادی آبی گزرگاہ نہیں بلکہ جغرافیائی، سیاسی اور تزویراتی طاقت کا اہم عنصر ہے۔






