غزہ میں ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے، جہاں شہری دفاع کے مطابق متعدد لاشیں کنکریٹ اور سریے کے نیچے دبی ہوئی ہیں، جبکہ شدید تباہی کے باعث کئی انسانی باقیات کی شناخت ممکن نہیں رہی۔
شہری دفاع نے عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں بھاری مشینری، ریسکیو آلات اور ضروری انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ ملبے تلے دبے افراد کی تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری رکھی جا سکیں۔
اسرائیلی حکام کی جانب سے ان دعوؤں پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ پیش کیے گئے اعداد و شمار کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔





