یوکرین کا ایران پر روسی جارحیت میں براہِ راست ملوث ہونے کا دعویٰ

کیف (آئی این پی): یوکرین نے ایران کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کو بے بنیاد اور ناقابلِ جواز قرار دیتے ہوئے تہران پر روس کی یوکرین کے خلاف جاری جنگ میں براہِ راست معاونت کا الزام عائد کیا ہے۔

یوکرینی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ روس یوکرین کے خلاف جنگ میں ایرانی ساختہ ہتھیار استعمال کر رہا ہے، اس لیے ایران خود کو مظلوم ظاہر نہیں کر سکتا اور نہ ہی اپنے کردار سے لاتعلقی اختیار کر سکتا ہے۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق بحیرہ اسود میں روسی حملے عالمی غذائی تحفظ کے لیے سنگین خطرہ بن چکے ہیں، جبکہ ایران ایسے بیانات دے کر روسی حملوں اور ان کے عالمی اثرات سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران کی جانب سے حالیہ الزامات اور بیانات حقائق کے منافی ہیں، اور عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ روسی جارحیت میں ایران کے مبینہ کردار کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔

close