//

ٹرمپ کا بڑا اعلان، امریکی سیاست میں نئی ہلچل مچ گئی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ وہ مستقبل میں چوتھی بار بھی صدارتی انتخاب لڑنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ شاید یہ بہت بڑی خبر ہو، لیکن ان کی خواہش ہے کہ وہ چوتھی مرتبہ بھی صدارتی الیکشن میں حصہ لیں۔

ٹرمپ اس وقت اپنی دوسری صدارتی مدت کے تقریباً نصف حصے میں ہیں۔ تاہم امریکی آئین کی 22ویں ترمیم کے مطابق کوئی بھی شخص دو مرتبہ سے زیادہ صدر منتخب نہیں ہو سکتا۔

اسی وجہ سے ٹرمپ کے اس بیان پر سیاسی اور آئینی حلقوں میں بحث شروع ہو گئی ہے، کیونکہ موجودہ آئینی دفعات کے تحت دو سے زیادہ صدارتی مدت حاصل کرنا ممکن نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close