//

15 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی منظور

پیرس (آئی این پی): فرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا قانون منظور کر لیا، جس پر جنوری 2027 سے عمل درآمد شروع ہوگا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے قانون کے تحت 15 سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ فرانس اس نوعیت کی پابندی نافذ کرنے والا پہلا یورپی ملک بن جائے گا۔

قانون کے مطابق فرانس میں سوشل میڈیا استعمال کرنے والے ہر فرد کے لیے عمر کی تصدیق (Age Verification) لازمی ہوگی تاکہ کم عمر بچوں کی ان پلیٹ فارمز تک رسائی مؤثر انداز میں روکی جا سکے۔

رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ بچوں کی ذہنی صحت پر سوشل میڈیا کے ممکنہ منفی اثرات سے متعلق بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ اسی تناظر میں برطانیہ اور یورپی یونین بھی کم عمر صارفین کے لیے اسی نوعیت کی پابندیوں اور ضوابط پر غور کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close