//

موبائل فون نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سروسز شدید متاثر

تہران (آئی این پی): امریکی حملوں کے نتیجے میں ایران کے جنوبی صوبہ ہرمزگان میں 116 ٹیلی کمیونیکیشن ٹاورز غیرفعال ہوگئے، جس کے باعث لینڈ لائن، موبائل فون اور انٹرنیٹ خدمات متاثر ہو گئی ہیں۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہرمزگان کے ڈائریکٹر جنرل کمیونیکیشن نے بتایا کہ امریکی حملوں کے باعث صوبے میں 116 ٹیلی کمیونیکیشن ٹاورز آف لائن ہوگئے، جس سے شمالی بندر عباس اور حاجی آباد میں اہم مواصلاتی خدمات میں خلل پیدا ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ حملوں سے خطے میں خدمات فراہم کرنے والی ٹریفک اور بینڈوتھ ٹرانسمیشن لائنوں کو بھی نقصان پہنچا، جس کے باعث متعدد علاقوں میں لینڈ لائن، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہو گئیں۔

اہلکار نے ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کو بتایا کہ حملوں سے اہم مواصلاتی انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ بندر عباس اور حاجی آباد کے شمالی علاقوں میں اس وقت بھی مواصلاتی خدمات متاثر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حملوں کے فوری بعد نیٹ ورک کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا، جبکہ ہرمزگان اور پڑوسی صوبوں سے آلات اور آپریشنل ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں تاکہ مواصلاتی رابطہ جلد از جلد بحال کیا جا سکے۔

حکام کے مطابق نقصان کی مکمل نوعیت کا جائزہ لینے کے لیے تشخیصی ٹیمیں بندر عباس اور حاجی آباد کے شمالی علاقوں میں سروے کر رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close