ایرانی وزیر خارجہ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلیفونک رابطہ،کیا بات چیت ہوئی ؟ جانئے

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس کے دوران خطے کی تازہ سکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی وزیرخارجہ نےترک ہم منصب سےبھی ٹیلیفونک گفتگوکی اورخطےمیں جاری پیشرفت پرمشاورت کی، ذرائع کےمطابق عباس عراقچی نےبرطانیہ،فرانس اورقطر کےوزرائےخارجہ سےبھی رابطےکیےاورانہیں موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ کا سعودی عرب اورقطر کے وزرائے خارجہ کےدرمیان بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال،کشیدگی میں کمی اورسفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایرانی ذرائع کےمطابق تہران،تبریز،کرج اوراصفہان سمیت مختلف شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں،اسرائیلی کارروائی کو ایرانی حملوں کاجواب قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب نےاسرائیل پرمیزائل حملوں کی تصدیق کرتے ہوئےکہا ہےکہ صیہونی فوجی اہداف کوبیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایاگیا،حملوں کےنتیجےمیں متعدد علاقوں میں آگ بھڑک اٹھی اور نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

تہران کا کہنا ہےکہ یہ کارروائی بیروت پرہونے والے حملے کے ردِعمل میں کی گئی،ایران نےتمام محاذوں پر جنگ بندی اور سیز فائرکی حمایت کی تھی،تاہم دشمن کی جانب سے لبنان میں جارحیت نے مذاکراتی عمل کو نقصان پہنچایا،دوسری جانب یمن سے اسرائیل میں میزائل حملہ،تل ابیب میں بھی سائرن بج اٹھے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close