ایرانی صدر کا بڑا اعلان، ہم ایٹمی ہتھیار نہیں چاہتے

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران دنیا کو یہ یقین دلانے کیلئے تیار ہے کہ وہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا خواہاں نہیں۔

تہران سے جاری اپنے بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران کا مذاکراتی وفد قومی مفادات، عزت اور وقار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران ہمیشہ ذمہ دارانہ مؤقف اختیار کرتا آیا ہے اور عالمی برادری کے خدشات دور کرنے کیلئے تیار ہے۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کا مقصد ایٹمی ہتھیار بنانا نہیں بلکہ اپنے پرامن جوہری پروگرام کو جاری رکھنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران عزت و خودمختاری کو مقدم رکھتے ہوئے مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کیلئے سنجیدہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close