بھارت کے خواب چکنا چور، سابق را چیف کا ناکامی کا اعتراف

بھارت کا پاکستان کو تنہا کرنے کا خواب چکنا چور ہو گیا، جبکہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق چیف اے ایس دولت نے بھی اس کا اعتراف کر لیا۔

بھارت روزِ اول سے ہی پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف رہا، تاہم تمام تر وسائل، بین الاقوامی لابنگ اور پراکسیز کے باوجود اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکا۔

را کے سابق چیف اے ایس دولت نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ بھارت کی یہ غلط فہمی ہے کہ پاکستان ٹوٹ جائے گا، جبکہ پاکستان کبھی نہیں ٹوٹے گا۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ بھارت پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے بیانیے کے باوجود اسے عالمی سطح پر تنہا کرنے میں ناکام رہا۔

اے ایس دولت کے مطابق موجودہ حالات میں بھارت خود سفارتی اور سیاسی تنہائی کی جانب بڑھتا دکھائی دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو عالمی سطح پر زیادہ اہمیت اور توجہ حاصل ہو رہی ہے۔

سابق را چیف نے کہا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو امریکی صدر نے اپنا پسندیدہ فیلڈ مارشل قرار دیا ہے، پاکستان نے بطور ثالث متوازن، فعال اور ذمہ دار سفارتی کردار ادا کیا، جس سے اس کی بین الاقوامی ساکھ مستحکم ہوئی۔

اے ایس دولت نے کہا کہ کشمیر کا ایک غیر مرئی پہلو یہ بھی ہے کہ وہاں بے چینی، غیر یقینی صورتحال اور احساسِ محرومی بدستور موجود ہے۔

ماہرین کے مطابق سابق را چیف نے پاکستان کے خلاف بھارتی سازشوں کی ناکامی کا اعتراف کر کے مودی حکومت کو آئینہ دکھا دیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی فورمز پر بھارت کی پاکستان مخالف سرگرمیوں سے دنیا کو بارہا ثبوتوں کے ساتھ آگاہ کر چکا ہے، سابق را چیف اے ایس دولت کا حقیقت پسندانہ بیان بھارتی اسٹیبلشمنٹ کی مایوسی کو ظاہر کرتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close