ایرانی پارلیمان کی قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے لیے قانونی نظام (لیگل رجیم) سے متعلق بل تیار کر لیا گیا ہے۔
جاری بیان کے مطابق ابراہیم عزیزی نے کہا کہ ایرانی پارلیمان کی سرگرمیاں بحال ہوتے ہی اس بل کو منظور کر لیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ گارڈین کونسل کی منظوری کے بعد یہ بل باقاعدہ قانون کی شکل اختیار کر لے گا۔
ابراہیم عزیزی کے مطابق آبنائے ہرمز کے حوالے سے لیگل رجیم بل مکمل طور پر تیار ہے اور آئندہ مرحلے میں اسے قانون سازی کے عمل سے گزارا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






