معرکۂ حق، چین کی پاکستان فضائیہ کو تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی تصدیق

چین نے پہلی بار تصدیق کی ہے کہ اس نے گزشتہ سال بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران پاکستان کی فضائیہ کو تکنیکی معاونت فراہم کی تھی۔

ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق انجینئرز نے سرکاری میڈیا کو بتایا کہ تنازع کے دوران تکنیکی مدد فراہم کی گئی، جس میں ایک چینی ساختہ لڑاکا طیارے نے بھارت کے فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے کو مار گرایا تھا۔ بھارت کے ساتھ اس جنگی صورتحال میں ایک چینی ساختہ فائٹر جیٹ نے بھارت کے کم از کم ایک فرانسیسی ساختہ رافیل جنگی طیارے کو تباہ کیا تھا۔

جمعرات کے روز چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے ژانگ ہینگ کا ایک انٹرویو نشر کیا، جو ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنا (اے وی آئی سی) کے چینگڈو ایئرکرافٹ ڈیزائن اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے انجینئر ہیں۔ یہ ادارہ چین کے جدید لڑاکا طیاروں اور بغیر پائلٹ فضائی گاڑیوں (ڈرونز) کے ڈیزائن میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ ژانگ نے گزشتہ مئی کے دوران ہونے والی چار روزہ جنگ میں پاکستان کو تکنیکی مدد فراہم کی تھی۔

پاکستان کی فضائیہ چینی ساختہ جے-10 سی ای طیاروں کا بیڑا چلاتی ہے، جنہیں اے وی آئی سی کا ایک ذیلی ادارہ تیار کرتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بھارت کے ساتھ تنازع کے دوران ان طیاروں میں سے ایک نے کم از کم ایک فرانسیسی ساختہ رافیل جنگی طیارہ مار گرایا۔ یہ پہلا موقع تھا جب کسی چینی ماڈل طیارے کے بارے میں دشمن کے طیارے کو گرانے کی اطلاع ملی، اور یہ بھی پہلا موقع تھا کہ کسی رافیل طیارے کو مار گرایا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close