ٹرمپ کا کھلے عام بحری قذاقی کا اعتراف ، ایران کا رد عمل سامنے آ گئا

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ امریکا کے صدر نے ایرانی جہازوں کے غیر قانونی قبضے کو کھلے عام ’’سمندری ڈاکہ زنی‘‘ قرار دیتے ہوئے ڈھٹائی سے کہا کہ ’’ہم قزاقوں کی طرح عمل کرتے ہیں۔‘‘

اسماعیل بقائی نے لکھا کہ یہ زبان کی کوئی لغزش نہیں تھی بلکہ بین الاقوامی بحری آمد و رفت کے خلاف ان کے اقدامات کی مجرمانہ نوعیت کا براہِ راست اور سنگین اعتراف تھا۔

انھوں مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی برادری اور اقوامِ متحدہ کے رکن ممالک، اور یو این سیکریٹری جنرل کو چاہیے کہ وہ بین الاقوامی قانون کی ایسی کھلی خلاف ورزیوں کو معمول بنانے کی کسی بھی کوشش کو سختی سے مسترد کریں۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی جہازوں کے غیر قانونی قبضے کو خود بحری قزاقی کے طور پر بیان کیا، اور ڈھٹائی کے ساتھ بحری قزاقی پر فخر کا اظہار کیا، انھوں نے کہا تھا کہ ہم قزاقوں کی طرح کام کرتے ہیں۔اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ یہ بیان بین الاقوامی میری ٹائم نیویگیشن کے خلاف اقدامات کا اعتراف ہے، اس لیے بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ کو اس طرح کی خلاف ورزیوں کو مسترد کرنا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close