افریقی ملک مالی کا وزیردفاع سادیو کامارا دہشت گرد حملے میں ہلاک ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق شدت پسندوں نے مالی کے شہر کاتی، بماکو ،گاؤ اور کیدال میں فوجی تنصیبات پر حملے کئے جس میں مالی کے وزیر دفاع سادیو کامارا بھی ہلاک ہو گئے۔ دہشت گردوں نے گزشتہ روز سادیو کاماراکے گھر پر حملہ کیا تھا۔
جنرل کامارا مالی کی اس فوجی حکومت کے اہم ترین رہنماؤں میں شمار ہوتے تھے جس نے 2020 اور 2021 میں بغاوتوں کے بعد اقتدار سنبھالا تھا۔ انہیں موجودہ فوجی قیادت میں نہایت بااثر شخصیت اور ممکنہ مستقبل کے رہنما کے طور پر دیکھا جاتا تھا۔ سادیو کاماراکومستقبل میں مالی کے سربراہ کے طور پر دیکھا جارہا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






