پرنسپل نےسکول دیر سے آنے پر خاتون ٹیچر کی پٹائی لگادی

ممبئی(پی این آئی)پرنسپل نےسکول دیر سے آنے پر خاتون ٹیچر کی پٹائی لگادی۔۔بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر آگرا کے ایک سکول کی پرنسپل نے خاتون ٹیچر کو تاخیر سے سکول آنے پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پرنسپل نے ٹیچر گنجا چودھری سے دیر سے آنے کی وجہ پوچھی جس کے بعد دونوں میں گہری تلخ کلامی ہوئی۔تلخ کلامی سے بات یہاں تک پہنچ گئی کہ پرنسپل اور خاتون ٹیچر میں ہاتھا پائی شروع ہوگئی،

پرنسپل نے دیگر اساتذہ کی موجودگی میں گنجا کو مارنا شروع کردیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اپنے بچاو کے لئے ٹیچر بھی پرنسپل پر ہاتھ اٹھا رہی ہیں۔جبکہ ویڈیو بنانے والی خاتون ٹیچر مسلسل کہہ رہی ہیں کہ کیمرہ بند نہیں ہوگا اور ویڈیو بنے گی۔آگرا کے سکول کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہے، جس میں صارفین نے آگرا پولیس کو مینشن کرتے ہوئے فوری طور پر پرنسپل کے خلاف قانونی کارروائی کا تقاضا کیا ہے۔دوسری جانب آگرا پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پرنسپل کے خلاف جلد کارروائی کی جائے گی۔۔۔۔

close