بھارت کی پاکستان میں مبینہ کارروائیوں کی اطلاعات پرا مریکا کا ردعمل آگیا

واشنگٹن(پی این آئی) امریکہ نے کہا ہے کہ وہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں کی جانے والی مبینہ ماورائے عدالت قتل کی وارداتوں کے حوالے سے ذرائع ابلاغ پر آنے والی اطلاعات سے آگاہ ہے لیکن واشنگٹن ان الزامات پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پاکستان اور بھارت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم اس معاملے میں نہیں پڑنا چاہیں گے البتہ ہم کشیدگی سے گریز کے لیے اور مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے نکالنے کے لیے دونوں ملکوں کی حوصلہ افزائی کریں گے.

برطانوی جریدے کی رپورٹ پر اپنے تبصرے میں ترجمان نے کہا کہ امریکا دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تحمل کا مظاہرہ کرنے اور مذاکرات کے ذریعے معاملات کے حل کا خواہش مند ہے. امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ امریکی سیکرٹری خارجہ نے جمعہ کو پاکستان کے وزیرخارجہ سے بات چیت کی، بات چیت میں مضبوط شراکت داری کا عادہ کیا جو پاکستان، امریکا کی خوشحالی کو آگے بڑھاتاہے، انسداد دہشت گردی،تجارتی وسرمایہ کاری کی شراکت داری کو وسعت دینے پر بات چیت ہوئی.رپورٹ میں بتایا گیا کہ گوگل فون ایپ میں بلاک اور ہسٹری جیسے آپشنز کا بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔

close