دنیا بھر میں روزانہ کتنی خوراک ضائع ہوتی ہے؟ ہوشربا انکشافات

ویب ڈیسک(پی این آئی) دنیا بھر میں روزانہ اتنی خوراک ضائع کر دی جاتی ہے جو ایک ارب سے زائد افراد کا پیٹ بھرنے کے لیے کافی ہے۔

اتنی خوراک اس وقت ضائع کی جا رہی ہے جب دنیا بھر میں 73 کروڑ سے زائد افراد بھوک کا سامنا کر رہے ہیں۔اقوام متحدہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں لگ بھگ 20 فیصد خوراک ضائع ہو جاتی ہے، ایسا اکثر ناقص منصوبہ بندی یا اسراف کی وجہ سے ہوتا ہے جبکہ کئی بار فریج تک رسائی نہ ہونے سے بھی ایسا ہوتا ہے۔یو این فوڈ ویسٹ انڈیکس نامی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ضائع کی جانے والی خوراک کی سالانہ مالیت ایک ہزار ارب ڈالرز ہوتی ہے۔رپورٹ کے مطابق ہر سال ایک ارب ٹن خوراک ضائع کی جاتی ہے جس کا 60 فیصد حصہ گھروں میں پھینکا جاتا ہے۔فوڈ سروسز 28 فیصد جبکہ ریٹیل سیکٹر میں 12 فیصد خوراک کا ضیاع ہوتا ہے۔اس میں فصلوں کی کاشت سے مارکیٹ تک پہنچانے کے عمل کے دوران ضائع ہونے والی 13 فیصد خوراک شامل نہیں۔

close