بجلی کی فراہمی ناگزیر ہو گئی، غزہ کے الشفا ہسپتال میں 179 لاشوں کی اجتماعی قبر میں تدفین

غزہ (آئی این پی )غزہ کے الشفا ہسپتال میں 179 لاشوں کی اجتماعی قبر میں تدفین کردی گئی ۔ اسرائیلی بمباری سے غزہ کے ہسپتالوں میں صورتحال انتہائی سنگین ہوگئی ۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق ہسپتال کے ایک چھوٹے سے صحن میں تقریبا 179 لاشوں کے لئے اجتماعی قبر تیار کی گئی ، جہاں تدفین کی گئی ۔ اسرائیلی بمباری کی وجہ سے ہسپتال کے ایک حصے سے دوسری جانب جانا انتہائی خطرناک ہے کیونکہ ٹینک اس مرکز کے ارد گرد موجود ہیں۔

ہسپتال انتظامیہ کا اسرائیلی حکام کے ساتھ رابطہ ناممکن دکھائی دے رہا ہے اور ایسی صورتحال میں تیسرے فریق کی مداخلت اہم ہے اور ہسپتال کو بجلی فراہم کرنے کے لئے ایندھن کے لیے مذاکرات اب نا گزیر ہو گئے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close