ترکیہ بھی میدان میں آگیا، فضائی حملے میں متعدد مارے گئے

انقرہ (پی این آئی) ترکیہ نے شام میں موجود کرد جنگجوؤں کےتربیتی کیمپ پرفضائی حملہ کیا ہےجس میں 20 کرد جنگجو ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

 

 

غیرملکی میڈیا کےمطابق ترکیہ کے فضائی حملے میں زخمی ہونیوالوں میں سے 15 کی حالت تشویشناک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ شام میں داعش اور حکومتی افواج کے درمیان طویل عرصے سے جاری خانہ جنگی کے درمیان ملک کے شمال مشرقی علاقے میں کردوں نے اپنی ایک نیم خودمختار ریاست قائم کرلی ہے۔ ترکیہ میں بھی یہ علیحدگی پسند کردستان ورکرز پارٹی کے نام سے کام کر رہے ہیں جسے ترک اور اس کے مغربی اتحادیوں نے دہشت گرد گروپ کے طور پر درج کیا ہے۔

close