پاکستانی پریزینٹر زینب عباس ورلڈکپ ادھورا چھوڑ کر بھارت سے اچانک روانہ

اسلام آباد(پی این آئی )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ میں میزبانی کے فرائض سرانجام دینے والی پاکستانی پریزینٹر زینب عباس حفاظتی اقدام کی بنا پر بھارت چھوڑ کر دبئی روانہ ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق زینب عباس پر بھارت میں دباؤ بڑھ رہا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے حفاظتی اقدام کے طور پر بھارت چھوڑدیا۔ زینب عباس نے براڈ کاسٹرز اور خاندان کے مشورے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا گیا۔

اسپورٹس سے متعلق خبریں شائع کرنے والی ویب سائٹ ‘کرکٹ پاکستان’ کے مطابق بھارت میں ایک وکیل نے زینب عباس کے خلاف کیس کرنے کی درخواست کی تھی جس کے بعد زینب عباس کو بھارت سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔ بھارتی وکیل نے دعویٰ کیا تھا کہ زینب عباس نے ہندو مذہب اور بھارت کے خلاف سوشل میڈیا پر پیغامات لکھے۔ ذرائع کے مطابق زینب عباس بھارت سے دبئی پہنچ گئی ہیں اور ان کے بھارت چھوڑنے کی تصدیق قریبی ذرائع نے کی ہے۔

close