ٹیکساس، ڈرائیور نے تیز رفتار گاڑی بس سٹاپ پر کھڑے تارکین وطن پر چڑھا دی، 8 ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے

براؤنزول (پی این آئی) امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ریاست ٹیکساس میں ایک ڈرائیور نے تیز رفتار گاڑی بس کے انتظار میں کھڑے تارکین وطن پر چڑھا دی ہے۔۔۔۔جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے ہیں۔۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی ٹیکساس کے شہر براؤنزول میں تارکین وطن کے امدادی سینٹر کے باہر پیش آنے والے واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں تارکین وطن شامل ہیں۔۔۔۔ پولیس کا کہنا ہے کہ صبح کے وقت ڈرائیور نے تیز رفتار گاڑی سرخ سگنل توڑتے ہوئے شہریوں پر چڑھا دی۔۔۔

حادثے کے بعد ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔۔۔۔۔ ٹیکساس پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فی ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا کہ واقعہ دانستہ تارکین وطن کو ٹارگٹ کرنے کے نتیجے میں پیش آیا ہے یا پھر محض ایک اتفاقی حادثہ ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔۔۔۔ امریکہ میں تارکین وطن کے قائم سینٹر کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی تارکین وطن کا تعلق وینزویلا سے ہے، یہ لوگ چند روز قبل پناہ گاہ پر رہائش کے لیے آئے تھے کہ ناگہانی حادثے کا شکار ہو گئے۔۔۔۔۔

close