چین میں سردی کا 54 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

اسلام آباد (پی این آئی)چین کے شہر موہے میں اس وقت جون جما دینے والی سردی پڑ رہی ہے جہاں درجہ حرارت منفی 53 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے شمال میں واقع شہر موہے میں ریکارڈ توڑ سردی پڑ رہی ہے جس نے نظامِ زندگی مفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔جیو نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کی صبح شہر کی سرد ترین صبح کے طور پر ریکارڈ کی گئی جس کا درجہ حرارت منفی 53 ڈگری سینٹی گریڈ تھا جب کہ اس سے قبل شہر میں 54 برس پہلے 1969 میں منفی 52 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں اب تک سب سے زیادہ منفی درجہ حرارت 58 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جو 2009 میں شہر جنہے کا تھا۔

close