ریکٹر اسکیل پر 6 اعشاریہ 3 کی شدت کا زلزلہ، متعدد ہلاکتیں، مکانات تباہ، خوف و ہراس پھیل گیا

کھٹمنڈو (پی این آئی) عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جنوبی ایشیا کے دو اہم ملکوں نیپال اور بھارت میں رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت کے سبب نیپال میں گھر گرنے اور دیگر واقعات میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق رات 2 بجے کے قریب زلزلے کے شدید جھٹکوں کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے، مختلف علاقوں میں گھروں کی چھتیں گرنے سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ پیما مرکز نے اس کی شدت 6.3 ریکارڈ کی، زلزلے کا مرکز نیپال کا علاقہ منی پور تھا جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

بھارت سے آنے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق اترپردیش اور اتراکھنڈ کے علاوہ دیگر ریاستوں میں زلزلے کی وجہ سے لوگوں کے گھروں میں دراڑیں پڑ گئیں۔ دوسری جانب نیپال کے نیشنل سیسمولوجیکل سینٹر نے تصدیق کی ہے کہ نیپال میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں تیسری مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔۔۔

close