چاروں مریں گے، فیس بک پر چار دوستوں کا بولا گیا جملہ فوری سچ ثابت

دہلی (پی این آئی)فیس بک کی لائیو اسٹریمنگ کے دوران چار دوستوں کی جانب سے بولا جانے والا جملہ سچ ثابت ہوگیا۔بی ایم ڈبلیو میں سوار چار دوستوں کو معلوم نہ تھا کہ مذاقا بولا جانے والا جملہ اتنی جلدی سچ میں بدل جائے گا۔ وہ فیس بک پر لائیو اسٹریمنگ کررہے تھے جس میں وہ یہ بتارہے تھے کہ گاڑی کی اسپیڈ 230کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جب کہ گاڑی 300 کلو میٹر فی گھنٹہ کو پہنچنے والی ہے اور ہم چاروں مریں گے۔

پولیس کے مطابق اسی دوران تیز رفتار گاڑی ایک ٹرک میں جا گھسی جس سے گاڑی میں سوار چاروں دوست باہر جا گرے اور موقعے پر ہی دم توڑ گئے۔چاروں دوستوں کا تعلق بھارت سے ہے اور وہ بہار سے دہلی جارہے تھے، ان کی گاڑی کو حادثہ اترپردیش میں پیش آیا۔

close