چین میں گاڑیاں بنانے والے اداروں کے ششماہی منافع میں اضافہ

بیجنگ (شِنہوا)چین کے گاڑیاں بنانے والے شعبہ کے2021 کی پہلی ششماہی کے منافع میں شاندار اضافہ ہوا ہے۔چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز (سی اے اے ایم)کے اعداد و شمار کے مطابق گاڑیاں بنانے والے اداروں نے اس عرصہ میں 287 ارب 68 کروڑ یوآن (تقریبا44ارب 54 کروڑ امریکی ڈالر) کمائے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 45.2 فیصد زیادہ ہیں۔ایسوسی ایشن نے بتایا کہ پہلے پانچ ماہ کے دوران شرح نمو معتدل ریکارڈ کی گئی۔سی اے اے ایم کے ابتدائی اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2021 کی پہلی ششماہی میں چین کی گاڑیوں کی فروخت گزشتہ سال سے25.6 فیصد اضافے کے ساتھ 1کروڑ28لاکھ90ہزار یونٹ رہی۔اعداد و شمار کے مطابق جون میں گاڑیوں کی مجموعی فروخت تقریبا20لاکھ 20ہزار یونٹ رہی جو گزشتہ سال سے12.4 فیصد کم ہیں، جبکہ گاڑیوں کی پیداوار ایک سال پہلے کے مقابلے میں 16.5 فیصد کم ہو کر19لاکھ 40ہزار یونٹ رہی۔

close