کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے قیام کی صد سالہ سالگرہ پر غیرملکی رہنماوں کے مبارکبادی پیغامات

بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کے قیام کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر غیر ملکی سیاسی جماعتوں اور حکومتوں کے رہنماں نے مبارکباد پیش کی ہے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ یا کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کو بھیجے گئے ان پیغامات میں انہوں نے 100 سال قبل کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے قیام ، خصوصا شی جن پھنگ کی سربراہی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ مرکزی کمیٹی کی مضبوط قیادت کے تحت 18 ویں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ قومی کانگریس کے بعد سے اب تک اپنے مختلف مقاصد میں چین کو حاصل ہونیوالی عظیم ترقی اور پیشرفت کے بارے میں تعریفی کلمات ادا کیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کامیابیوں نے نہ صرف چینی عوام اور چینی قوم کے مستقبل کو مکمل طور پر تبدیل کیا ہے بلکہ انسانی ترقی کے مقصد میں اہم حصہ ڈالا ہے۔ذیل میں ان میں سے کچھ پیغامات کا ترمیم شدہ خلاصہ پیش کیا گیا ہے۔کوموروس کے کنونشن برائے تجدید کے اعزازی صدر اور کوموروس کے صدر غزالی عثمانی نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی دانا قیادت میں چین یقینی طور پر ترقی کرتا رہے گا اور عالمی سطح پر ہمیشہ ایک قابل ذکر ملک کا کردار ادا کرتا رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید گہرا کرنے کیلئے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔ایکواڈور کے صدر گویلرمو لاسو نے کہا کہ ہمارا ملک چین۔ ایکواڈور تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے مابین روایتی دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات کو مستحکم کرنے کیلئے تیار ہے۔قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے کہا کہ وہ دونوں ممالک اور ان کے عوام کے وسیع تر مفاد کی خاطر قطر چین اسٹریٹجک شراکت داری کو مستحکم کرنے اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ دوستانہ تعاون کو مستحکم کرنے کیلئے تیار ہیں۔پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے چیئرمین اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی کامیابی کو عوام پر مبنی حکمرانی اور ترقیاتی فلسفہ سے منسوب کیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے پختہ یقین ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی مستحکم اور مضبوط قیادت میں چین یقینی طور پر چینی قوم کی عظیم تنظیم نو کا مقصد حاصل کر لے گا۔سری لنکا کی پودوجانا پیرامونا پارٹی کے رہنما اور سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پاکسا نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ نے گذشتہ ایک صدی کے دوران شاندار کام کیا ہے اور چینی عوام کی زندگیوں میں مثبت انقلابی تبدیلیاں لائی ہیں۔

close