پاکستان کے دوست اسلامی ملک میں یکم جولائی سے کورونا پابندیوں کے مکمل خاتمے کا اعلان

انقرہ (پی این آئی) پاکستان کے دوست اسلامی ملک نے یکم جولائی سے کورونا ملک بھر میں ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ترکی میں کورونا کے نئےکیسوں میں نمایاں کمی آنے پر ترکی میں یکم جولائی سے پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ترکی میں کورونا وبا پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے جس کے باعث کورونا کے نئے کیسز میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے ۔ترکی کے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری مراسلے میں تمام 81 صوبوں میں کاروبار زندگی کو مرحلہ وار کھولنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یکم جولائی سے لاک ڈاؤن ختم کردیا جائے اور کاروباری مراکز سمیت سینما گھر بھی یکم جولائی سے کھول دیئے جائیں۔لاک ڈاؤن کے خاتمے سے شادی بیاہ کی تقریبات اور اس میں مہمانوں کو کھانا پیش کرنے کی پابندی بھی ختم ہوجائے گی جس پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔۔۔۔۔

close