کویت نے یکم جولائی سے 12 ملکوں سے براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی

کویت (پی این آئی) کورونا وائرس کی تباہ کاریوں میں کمی کے آثار نمایاں ہونے کے بعد پہلی مرتبہ کویت کی حکومت نے یکم جولائی سے برطانیہ سمیت بارہ ملکوں سے براہ راست پروازوں کی اجازت دینے کی منظوری دی ہے۔ کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کونا کے مطابق جمعرات یکم جولائی سے برطانیہ، سپین، امریکہ، اٹلی، آسٹریا، فرانس، جرمنی، یونان، کرغیزستان، یونان، بوسنیا اور سوئٹزرلینڈ سے براہ راست پروازوں کی اجازت دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شدت کے باعث کویت حکومت نے بیرونی دنیا سے رابطے مکمل طور پر ختم کر رکھے تھے۔۔۔

close