ایک ہفتے کے لیے تمام حکومتی اور نجی دفاتر کو بند کرنے کا حکم جاری

ڈھاکہ (پی این آئی) بنگلہ دیش میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے ایک ویریئنٹ کے پھیلا ئوکے بعد سخت احتیاطی اقدامات اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ان اقدامات کا باضابطہ نفاذآج( پیرکو)ہو گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈھاکا سے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے بیان میں کہاگیاکہ بنگلہ دیشی حکومت کے محکمہ صحت نے کورونا وائرس کی مہلک قسم ڈیلٹا ویریئنٹ کی افزائش کے بعد سخت سکیورٹی اقدامات کا فیصلہ کرلیا،ڈھاکا سے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے بیان میں اس ویریئنٹ کو انتہائی خطرناک اور مہلک قرار دیا گیا ہے۔ڈیلٹا ویریئنٹ کے اضافے سے سارے بنگلہ دیش کی عوام میں پریشانی کی لہر پیدا ہو چکی ہے۔حکومت نے ایک ہفتے کے لیے تمام حکومتی اور نجی دفاتر کو بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔اس اعلان میں واضح کیا گیا کہ صرف میڈیکل سے منسلک ٹرانسپورٹ یعنی ایمبیولینسوں کو چلانے کی اجازت ہو گی۔ اس سے یہ واضح ہوا ہے کہ پیر اٹھائیس جون سے شروع ہونے والے لاک ڈائون کے دوران ملک میں ٹرانسپورٹ کو بھی بند کر دیا جائے گا۔محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ لوگوں کو انتہائی ضروری کام یا ایمرجنسی کی صورت میں گھروں سے نکلنے کی اجازت ہو گی۔ حکومت نے اقدامات پر عمل درآمد کے لیے پولیس کی مدد کے لیے بارڈر سکیورٹی اہلکاروں کو بھی متعین کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بنگلہ دیش کے محکمہ صحت کے ترجمان روبن امین نے ڈیلٹا ویریئنٹ کے پھیلا کو سارے ملک کے لیے انتہائی خطرناک خیال کیا۔ امین نے مزید کہا کہ اگر فوری طور پر اس ویریئنٹ پر کنٹرول نہ کیا گیا تو ان کے ملک میں بھی حکومت اور عوام کو بھارت جیسی صورت حال کا سامنا ہو سکتا ہے۔ بنگلہ دیش میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے ایک ویریئنٹ کے پھیلا ئوکے بعد سخت احتیاطی اقدامات اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ۔

close