امریکہ نے کورونا ویکسین متعارف کرانے کی تاریخ کا اعلان کر دیا، سیاسی فوائد حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی، لیکن کیسے؟

واشنگٹن (پی این آئی) امریکہ نے نومبر میں کورونا ویکسین کو متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے، عالمی میڈیا کے مطابق امریکہ میں صدارتی انتخابات سے دو روز قبل کووڈ 19 کی ویکسین متعارف کروائے جانے کے امکانات ہیں۔ اس مقصد کے لیے حکومت نے ریاستوں کو تیار رہنے کے لیے کہا ہے۔ اے ایف پی کے

مطابق ایک خط میں امریکہ کے سینٹر فار ڈزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن نے ریاستوں کو ویکسین سینٹرز کو یکم نومبر سے مکمل طور پر فعال بنانے کے لیے تیار رہنے کا کہا ہے۔ امریکہ میں صدارتی انتخاب کے لیے ووٹرز 3 نومبر کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے جائیں گے۔ سینٹر فار ڈزیز کنٹرول کے سربراہ رابرٹ ریڈفیلڈ نے 27 اگست کے خط میں ریاستوں کو کہا ہے کہ عوامی صحت کے اس فوری پروگرام کے لیے اجازت لینے میں وقت لگے گا جو کہ ایک رکاوٹ ہے۔
‘سی ڈی سی ویکسین تقسیم کرنے کے عمل میں تیزی لانے کے لیے آپ سے تعاون کی درخواست کرتا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق اس ویکسین کی فراہمی کے لیے اہم کارکنوں جیسا کہ قومی سکیورٹی کے افسران اور کمزور افراد کو ترجیح دی جائے گی۔۔۔۔

close