کورونا وائرس ووہان کی لیبارٹری نہیں بلکہ چین کی ہتھیاروں کی لیبارٹری سے پھیلا، برطانوی انٹیلی جنس ماہرکا بڑا دعویٰ

لندن(پی این آئی) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کی طرف سے چین پر کئی طرح کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔ اب برطانوی انٹیلی جنس ماہر کرنل رچرڈ کیمپ نے اس حوالے سے ایک اور تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا ہے۔ ڈیلی سٹارکے مطابق رچرڈ کیمپ نے کہا ہے کہ ”غالب

امکان ہے کہ کورونا وائرس چین کی ہتھیاروں کی لیبارٹری سے پھیلا، جہاں ریسرچ کی جاتی ہے۔“رچرڈ کیمپ کا کہنا تھا کہ ”مجھے مارچ میں بتایا گیا تھا کہ کورونا وائرس چین کے ویرالوجی یونٹ سے آیا ہے جو درحقیقت بائیو ہتھیاروں کی ریسرچ لیب ہے۔ کورونا وائرس شاید بائیولوجیکل ہتھیار کہا جا سکتا ہے یا پھر اس پر ریسرچ کی جا رہی تھی۔میری انٹیلی جنس بتاتی ہے کہ چین اس معاملے میں بہت کچھ چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔جو ذرائع یہ بتا رہے ہیں کہ یہ وائرس چین کی ہتھیاروں کی لیب سے آیا، وہ بہت قابل اعتبار ذرائع ہیں۔ انٹیلی جنس کی دنیا میں آپ زیادہ تر چیزوں کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے، ہاں مگر یہ کہہ سکتے ہیں کہ غالب امکان کے متعلق آپ بتا سکتے ہیں اور میں کہہ سکتا ہوں کہ کورونا وائرس کے ووہان انسٹیٹیوٹ آف ویرالوجی سے پھیلنے کا غالب امکان ہے۔“

close