فی الحال کورونا کی کوئی ویکسین نہیں، معاملے کی سنگینی کو سمجھا نہیں گیا تو دنیا بھوک، افلاس کا شکار ہو سکتی ہے، اقوام کے سیکرٹری جنرل کی وارننگ

واشنگٹن(پی این آئی)فی الحال کورونا کی کوئی ویکسین نہیں، معاملے کی سنگینی کو سمجھا نہیں گیا تو دنیا بھوک، افلاس کا شکار ہو سکتی ہے، اقوام کے سیکرٹری جنرل کی وارننگ۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کر دیا ہے کہ فی الوقت کرونا وائرس کی کوئی ویکسین نہیں ہے، ہمیں اس دوران

ایک اہم سبق لینے کی ضرورت ہے۔تفصیلات کے مطابق یو این سیکریٹری جنرل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ فی الوقت کرونا وائرس کی کوئی ویکسین نہیں ہے تاہم ویکسین کی تیاری کی کوششیں جاری ہیں، ہمیں ویکسین کی تیاری کے دوران ایک سبق سمجھنے کی ضرورت ہے۔انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ صرف ویکسین کی تیاری بذات خود کرونا کے خلاف کافی نہیں ہے، ویکسین کی تیاری کے عمل کے دوران ہمیں عالمی یک جہتی کی بھی ضرورت ہے، عالمی یک جہتی ہی سے یہ یقینی ہو سکے گا کہ ہر فرد اور جگہ تک ویکسین کی رسائی ہے۔اس سے قبل یو این سیکریٹری جنرل نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ بھی بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وبا سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر قیادت کا فقدان نظر آیا، ہر ملک کی الگ پالیسی کرونا کے پھیلاؤ کی وجہ بنی۔ انھوں نے کہا کہ وبا سے نمٹنے کے لیے جو اقدامات مل کر کرنے چاہیے تھے وہ نہیں کیے جا سکے۔دوسری طرف اقوام متحدہ نے وبا سے جڑے کئی اور خطروں سے بھی آگاہ کر دیا ہے، گزشتہ ماہ اقوام متحدہ نے تمام ممالک کے حکمرانوں کو خبردار کیا تھا کہ کرونا وائرس سے مستقبل میں مزید سنگین نتائج کے امکانات ہیں، کئی مقامات پر قحط بھی پڑ سکتا ہے، اس لیے مؤثر اقدامات نہ ہوئے تو مختلف علاقوں میں بھوک اور افلاس پھیل سکتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

close