سعودی عرب میں موسم گرما شدید ہو گا، پارہ 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا، یکم جون سے گرمی کی لہر شروع ہو گی

جدہ (ملک عاصم اعوان) سعودی عرب میں موسم گرما شدید ہو گا، پارہ 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا، یکم جون سے گرمی کی لہر شروع ہو گی۔سعودی عرب میں محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت بڑھےگا 50 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات و تحفظ ماحولیات کے نائب سربراہ ڈاکٹر

ایمن غلام نے بتایا ہے کہ یکم جون سے سعودی عرب میں گرمی شروع ہوگی اور درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہوگا ڈاکٹر ایمن غلام نے مزید کہا ہے کہ موسمی مشاہدات بتاتے ہیں کہ سعودی عرب کے پیشتر علاقوں میں درجہ حرارت بہت زیادہ بڑھ جائے گا متعدد علاقوں خصوصا مشرقی ریجن میں 50 سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا کوہستانی علاقوں میں بارش کے بھی امکانات ہیں عید کے تیسرے دن منگل کو مکہ طائف باحہ عسیر اور جازان میں کہیں بوندا باندی اور کہیں درمیانے درجے کی بارش ہوئی ہے کئی مقامات پر زالہ باری بھی ہوئی جبکہ القصیم کے مشرقی اور جنوب مغرب مدینہ منورہ کے مشرق و جنوب اور حائل اور ریاض کے مغربی علاقوں میں گرد آلود ہواؤں کے بعد گرچ چمک کےساتھ بارش ہوئی سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق جازان ریجن میں گرد آلود ہواؤں کے بعد بارش سے سیلاب آگیا متعدد مقامات پر زالہ باری بھی ہوئی جبکہ گرد آلود ہواؤں سے حد نظر محدود ہوگئی تھی بارش کا سلسلہ رات 8 بجے تک جاری رہا جازان کی بارہ کمشنریاں بارش اور آندھی کی زد میں رہیں۔۔۔۔

close