افغان شہر گردیز میں دھماکہ خیز مواد سے بھرا ٹرک اڑا دیا گیا، متعدد ہلاک و زخمی، طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی

افغانستان(پی این آئی)افغان شہر گردیز میں دھماکہ خیز مواد سے بھرا ٹرک اڑا دیا گیا، متعدد ہلاک و زخمی، طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی۔افغانستان کے شہرگردیز میں بم دھماکے سے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ افغانستان کے شہرگردیز میں عدالت کے قریب دھماکا خیز مواد سے بھرے ٹرک کو دھماکے سے اڑادیا گیا جسکے

نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوئے جبکہ اس کی ذمے داری طالبان جنگجوؤں کی جانب سے قبول کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آرائیں کا کہنا تھا کہ گردیز شہر کے گنجان آباد علاقے میں فوجی عدالت کے قریب ایک کار بم دھماکا ہوا، جس میں درجنوں افراد کے ہلاک و زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔طارق آرائیں نے اس حملے کی ذمے داری طالبان اور کالعدم لشکر طیبہ کے اتحادی حقانی نیٹ ورک پر لگایا تاہم یہ گروپ بہت کم حملوں کی ذمے داری قبول کرتے ہیں۔دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں اس دھماکے کی ذمے داری قبول کرلی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ گردیز شہر میں ہونے والے دھماکے میں 10 افراد مارے گئے ہیں۔ اس دوران بہت سارے زخمی بھی ہوئے ہیں۔ادھر فوجی ترجمان ایمل خان مہمند کا کہنا تھا کہ دھماکا بارودی مواد سے بھرے ٹرک کے ذریعے کیا گیا۔ اس دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 14 زخمی ہوگئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

close