کابل کے میٹرنٹی ہسپتال میں فائرنگ، 7سال کی دعاؤں سے پیدا ہونے والا بچہ 4گھنٹے کی عمر میں گولی کا نشانہ بن گیا

کابل(پی این آئی)کابل کے میٹرنٹی ہسپتال میں فائرنگ، 7 سال کی دعاؤں سے پیدا ہونے والا بچہ 4 گھنٹے کی عمر میں گولی کا نشانہ بن گیا،کابل کے میٹرنٹی اسپتال پر دہشت گرد حملے میں ایک ایسا بچہ بھی جاں بحق ہو ا جو سات سال کی دعاؤں کے بعد ماں کی گود میں آیا تھا۔ستائیس سالہ زینب نے بتایا کہ اس نے اپنے بچے کے

لیے سات سال دعائیں کیں، منگل کی صبح وہ پیدا ہوا تو اس کا نام اُمید رکھا۔زینب نے بتایا کہ بچے کی پیدائش کے بعد وہ اپنے آبائی علاقے بامیان جانے کی تیاری کر رہے تھے کہ تین افراد پولیس اہل کاروں کے بھیس میں میٹرنٹی وارڈ میں داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔جاں بحق ہونے والے بچے کی ماں نے بتایا کہ فائرنگ سے بچہ جاں بحق ہو گیا جسے دُنیا میں آئے صرف چار گھنٹے ہوئے تھے ۔کابل میں جس میٹرنٹی اسپتال پر حملہ کیا گیا اسے ڈاکٹروں کی رفاہی تنظیم ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز چلاتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close