وائرس کے پھیلاؤ اور جانی نقصان میں مسلسل اضافہ، پاکستان میں متاثرین کی تعداد 35788اور ہلاکتوں کی تعداد 770ہوگئی

اسلام آباد (پی این آئی)وائرس کے پھیلاؤ اور جانی نقصان میں مسلسل اضافہ، پاکستان میں متاثرین کی تعداد 35788 اور ہلاکتوں کی تعداد 770 ہوگئی،ملک بھر میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 35 ہزار 788 ہوگئی ہے جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد 770 تک جاپہنچی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے جاری

کردہ اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 13 ہزار 51 ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد کورونا کے مجموعی طور پر 3 لاکھ 30 ہزار 750 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1452 نئے کیس سامنے آئے ہیں، جس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمصدقہ کیسزکی تعداد 35 ہزار 788 ہوگئی۔ جن میں سے 9 ہزار 695 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 25 ہزار 323 ہے۔اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 13 ہزار 561، سندھ میں 13 ہزار 341، خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 252، بلوچستان میں 2 ہزار 239، اسلام آباد میں 822، گلگت بلتستان میں 482 جب کہ آزاد جموں کشمیر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 91 ہوگئی ہے۔پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 33 اموات ہوئیں، جس کے بعد ملک میں ہونے والی اموات کی تعداد770 ہوگئی ہے جب کہ پاکستان میں کورونا کے300 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

close