کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سب سے بڑا سبب کیا قرار دیدیا گیا؟ سائنسدانوں کی نئی تحقیق میں انکشاف

برازیلیا(پی این آئی) برازیل کے سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سب سے بڑا سبب بتا دیا ہے اور یہ ممالک کی باہم سرحدیں ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ دنیا کے ان ممالک میں کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ تباہی آئی ہے جہاں بیرون ملک آمدورفت

زیادہ تھی۔ امریکہ ، برطانیہ اور کچھ یورپی ملک ان ممالک میں سرفہرست آتے ہیں اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ وہ سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں ہیں۔سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”اگر ممالک بروقت اپنی بارڈر ایک دوسرے کے لیے بند کر دیتے تو اس وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکتا تھا۔ آج بھی اگر ہمیں اس وائرس کو روکنا ہے تو ہمیں بین الاقوامی سفر پر پابندی عائد کرنی ہو گی۔ “ سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں اب تک 30ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں اور وہاں اب بھی بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی ٹیسٹنگ کا خاطرخواہ انتظام نہیں کیا گیا۔ ایسے میں چین کی مثال ہمارے سامنے ہے۔ اس نے اپنے ہیوبی صوبے، جس کے شہر ووہان سے کورونا وائرس پھیلا، سے باقی ملک کا زمینی و فضائی رابطہ کاٹ دیا جس کی وجہ سے باقی چین اس وائرس سے محفوظ رہا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close